نئی دہلی،23 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کے انتقال کے بعد ان کی راجیہ سبھا کی سیٹ خالی ہوئی ہے، جو اب بی جے پی کے کھاتے میں جائے گی۔ 2017 کے انتخابات میں بمشکل احمد پٹیل نے اس سیٹ پرکامیابی حاصل کی تھی۔ گزشتہ ماہ ایک نجی اسپتال میں 71 سالہ پٹیل کی موت ہوگئی۔ وہ پانچ بار راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ یہ نشست 25 نومبر کو ان کی وفات کے بعدخالی قرار دی گئی تھی۔ ان کی میعاد 18 اگست 2023 تک تھی۔